Zum Inhalt springen
hymnal.net
hymnal.net
Meine Lieder

یہ کیسا مُعجِزہ اَے خُدا

خُداوند کی تعریف اُس کی یاد گارِی

Urdu233
1
یہ کیسا مُعجِزہ اَے خُدا
کہ میں تُجھ میں اَور تُو مُجھ میں
کہ تُو اَور میں اَصل میں ایک
یہ کیسے بھید انوکھے ہیں
2
میرے لئے جان تُونے دی
تُجھ میں بنا رہُوں سَدا
تُونے بہایا خُوں قیِمتی
مُجھ سے دُور ہَو میرا گُناہ
3
جی اُٹھنے سے تبدیل تُو ہُوا
پھر ظَاہِر ہُوا رُوح کی صُورَت
ہَو مُجھ میں مَعمُوری تیری
تا تیری دولت ہَو میری
4
دیکھتے ہیں ہم نِشَانوں میں
یاد رکھتے پِیَاری ذات تیری
تیرا شُکر ہَو چاہتا ہے تُو
یاد کریں اَذِیَّت تیری
5
ہم روٹی کھاتے مے پیتے
ڈھلتے تیری شیرینی میں
اَپنی رُوح میں پاکے تُجھ کو
شَادماں تیرے آسُودَگی میں
6
چاہتے ہیں ہم کھائیں پِئیں
تُجھ کو اَپنی رُوح میں پَائیں
جب تک ہمیں کرے مَعمُور
سچّی یاد گاری منَائیں

Kommentar löschen

Diesen Kommentar löschen? Das kann nicht rückgängig gemacht werden.