Zum Inhalt springen
hymnal.net
hymnal.net
Meine Lieder

یِسُوع خُدا روٹی اَور مے سے

خُداوند کی تعریف اُس کی یاد گارِی

Urdu227
1
یِسُوع خُدا روٹی اَور مے سے
ظَاہِر کرتے مَوت تیری
تیرا پِیَار حَیاتِ نَو ہے
سہتے اَذِیَّت تیری
روٹی اَور مے جُدا جُدا
تیری مَوت کے ہیں نِشاں
رُوح میں کرتے شُکر اَداہم
اَور کرتے تیری ثَنا
 
کُلفت تیرا اِپیالہ
بَرکت میرا اِپیالہ
تیری نَجَات میں پِیَار تیرا
گاتے ہم ثَنا
2
تُونے پِیَار میں خُون بہایا
لاتا رَبّ پَاس فَضل میں
خُدا سے دُور نَہ ہَر گزہَوں
دیکھیں ہم تیرا چِہرہ
جَلَال خُدا راستبازی
ہے کامل آسُودگی بھی
تیری مَوت کے وسیلہ سے
خُدا ساتھ گُزرے زِندگی
3
تیری مَوت سے چاک ہے پردہ
واہے پَاک ترین مَقام
ٹُوٹ چُکے ہیں سارے بندھن
تخت فَضل کا ہے مَقام
پَاتے واں رَحمت فَضل ہم
حَاجت ہَوتی ہے پُوری
پیتے ہیں زِندگی کا پَانی
لذّت پَاتے ہیں رَبّ کی
4
فَضل سے نَجَات دی تُونے
کاہن اَبد تک ہیں ہم
پُوری ہَو پَاک ذِمہ داری
شَامِل حَلاوَت میں ہم
ہے کیا فَضل کیا ہی رَحمت
تیری مَوت سے یَقینی
یاد رکھیں سدا تُجھے ہم
پِیَیں ساتھ ہم مے نئی

Kommentar löschen

Diesen Kommentar löschen? Das kann nicht rückgängig gemacht werden.