1
کُل میری زِندگی تُو
مُجھ میں تُو رہتا
خُدا کی مَعمُوری
مُجھ کو تُو دیتا
پاک فِطرَت سے تیری
میری تَسلّی
جی اُٹھنے سے تیرے
فتح ہے مِلتی
مُجھ میں تُو رہتا
خُدا کی مَعمُوری
مُجھ کو تُو دیتا
پاک فِطرَت سے تیری
میری تَسلّی
جی اُٹھنے سے تیرے
فتح ہے مِلتی
2
تُو دھارا زِندگی کا
آگاہی دیتا
رُوح میں حَاصِل ہَوتی
تیری رَفَاقَت
مُہیّا ہے کرتا
طَلب ہے تیری
مرغُوب ہَو پَاکیزگی
اَور وفَاداری
آگاہی دیتا
رُوح میں حَاصِل ہَوتی
تیری رَفَاقَت
مُہیّا ہے کرتا
طَلب ہے تیری
مرغُوب ہَو پَاکیزگی
اَور وفَاداری
3
مسح کا رُوح تیرا
سَرایت کرتا
کُل میری رُوح و جان
لبالَب بَھرتا
ہَو کامِل تبدیلی
جُوں صُورَت تیری
تیری زِندگی سے ہم
پائیں پُختگی
سَرایت کرتا
کُل میری رُوح و جان
لبالَب بَھرتا
ہَو کامِل تبدیلی
جُوں صُورَت تیری
تیری زِندگی سے ہم
پائیں پُختگی
4
تیری زِندگی کَثیر
وافر فیض عَام
مسلسل ہے تَازِگی
مقُوی مدَام
زِندگی کا لُقمہ مَوت
ہے کمزور کی جیت
ٹُوٹے ہیں سب بند ھن
نوحہ بنا گیت
وافر فیض عَام
مسلسل ہے تَازِگی
مقُوی مدَام
زِندگی کا لُقمہ مَوت
ہے کمزور کی جیت
ٹُوٹے ہیں سب بند ھن
نوحہ بنا گیت
5
خُداوند سَونپتا ہُوں
خُود کو مَیں تُجھے
جی چاہتا ہے خُود سے
مَعمُور تُو کرے
کوشِش بے فائدہ
اَپنی اِصلاح میں
رُکاوٹ بنتی جو
تیرے کاموں میں
خُود کو مَیں تُجھے
جی چاہتا ہے خُود سے
مَعمُور تُو کرے
کوشِش بے فائدہ
اَپنی اِصلاح میں
رُکاوٹ بنتی جو
تیرے کاموں میں
6
مَیں چھوڑ تا ہُوں بالکل
سَعی لاحَاصِل
زِندگی تیری بخشے
منافع کامِل
سب کے ساتھ تعمیر کر
اَپنے بدن کو
تا ظاہر ہَو کامِل
جَلَالی پُر تُو
سَعی لاحَاصِل
زِندگی تیری بخشے
منافع کامِل
سب کے ساتھ تعمیر کر
اَپنے بدن کو
تا ظاہر ہَو کامِل
جَلَالی پُر تُو