Skip to content
hymnal.net
hymnal.net
My Songs

دیکھو آسمان پہ بیٹھا ہے یِسُوع

خُداوند کی تعریف اُس کی سَر بُلندی

1
دیکھو آسمان پہ بیٹھا ہے یِسُوع
مسیح خُداوند تخت نشین
کیا خُدا نے بُلند اِنسان کو
رَبّ کے جَلَال میں تخت نشین
2
اُس نے اَپنائی فِطرَت اِنسانی
جان دی جو تھی رَبّ کی رَضَا
مَر کے بدن میں زِندہ ہَوا وہ
اِنسان کی صُورَت اُوپر گیا
3
اُس میں خُدا ہے اُتر زمین پر
خُدا اِنسان کے ساتھ رہا
اُس میں اِنسان پھر چڑھا آسمان پر
خُدا اِنسان سے آن مِلا
4
مِلا اِنسان میں خُدا کی صُورَت
خُدا کو اِنسان میں دیکھا
اِنسان کی صُورَت مِلا خُدا میں
اَور اِنسان جَلَالی ہُوا
5
ہَو کر جَلَالی مسیح آسمان سے
شامِل کُل رُوح اُتر آیا
یِسُوع کی ذات اَور کاموں کو اُس کے
رُوح نے زمین پہ ظَاہِر کیا
6
اَپنے جَلَال سے مسیح آسمان پر
کلیسیا کی پہچان وہ بنا
یِسُوع کے رُوح کے فیض کو تو دیکھو
رَوشن ہَوئے اُس کے اَعضَا
7
دیکھو اَب اِنسان گیا ہے آسمان پر
بن کے خُداوند تخت نشین
یِسُوع مسیح ہے اَپنا مُنجّی
اِلٰہی جَلَال میں تخت نشین

Delete Comment

Delete this comment? This cannot be undone.