Zum Inhalt springen
hymnal.net
hymnal.net
Meine Lieder

یِسُوع مَیں سوچتا جب تُجھے

خُداوند کی تعریف اُس کے ساتھ اِطمِینان

1
یِسُوع مَیں سوچتا جب تُجھے
ہَو تا ہے دِل مَسرُور
تیری حُضُوری میں آرام
جَلوَہ تیرا بَھر پُور
2
دِل سموئے نَہ لَب گائے
اَزل سے یہ یکتا
نام پَاک بے حد شِیریں تیرا
مُنجی تُوسب کا
3
اَے تُو دِلوں کی جو اُمید
عَاجِز کی تُو خُوشی
گِرتے ہُووں پر تُو مِہربَان
رَاہی کا ہے ہَادِی
4
مَحرَم تیرا کہے گا کیا
قَاصِر زُباں قلم
جانے کوئی یِسُوع کا پِیَار
جانتے ہیں اُس کو ہم
5
یِسُوع تُو نُور پَست حالوں کا
سو تا حَیات آگ کا
بالاتر ہے خُوشی سے تُو
خواہش کریں اَور کیا
6
تُو ہے سَر چَشمہ وہ جِس سے
مِٹتی ہے پِیَاس دِل کی
رَواں دَواں ہے پانی مُفت
باقی ہے خُشک ندی
7
یِسُوع ہماری شَادمانی
تُوہی تو ہے اِنعام
اَب ہے جَلَال ہمارا تُو
قَائِم ہَو تا مُدَام

Kommentar löschen

Diesen Kommentar löschen? Das kann nicht rückgängig gemacht werden.