Aller au contenu
hymnal.net
hymnal.net
Mes chants

کلیسیا مسِیح کا بدن

کلیسیا مسِیح کا بدن

1
کلیسیا مسِیح کا بدن ہے باپ کا یہ مسکن
ایماندار کی شِراکت اِنسان رَبّ کا مِلن
چُنیدہ اُس کی اَزلی صلیبی مَوت نَجات
نہیں دُنیا سے نِسبت آسمانی ہیں صِفات
2
نئی تخلیق نیا اِنسان زِندہ مسِیح خالِق
پَیدا ہُوئے سے رُوح میں کَلام میں پاک ہر دَم
یہ زِندگی مسِیح کی وہ سَر ہے پُر جَلال
پایا مقام آسمانی تا دُشمن ہَو پامال
3
مسِیح واحد بُنیاد ہے کَوئی نہ رکھ پائے
مسِیح کی مانِند ہَووَسدا پاک رہے
ہر فرد اُس کا پاک رُوح میں صلیب پر مر تا ہے
پھِر جِی اُٹھتا ہے اُس میں کُندن بن جاتا ہے
4
اِیمان اُمِید پَیتسمَہ خُداونداک خُدا
ایک ہی ہے بَس رُوح پاک بیٹے میں یکجا
اُس میں خُدا اِقالُوث ہے سب اَعضاایک بدن
مِل کر رہتے اِیمان میں اُمِید میں پاک چَلن
5
ہر ایک قَوم اَور قبیلہ سب مِل کر آتے ہیں
نہ ذات نہ کَوئی رُتبہ سب ایک ہَو جاتے ہیں
اَعلیٰ نہ کَوئی اَدنیٰ یَہُودی غیر یَہُود
آزاد غلام نہ مالِک مسِیح میں نیا وُجود
6
دُنیا ساری اِک بدن ہر جا اُس کا نِشان
جِس جا پہ اُس کا وُجود اُس جا اُس کا مکان
ہے رَاج جِس کا مقامی حاکم قادِر خُدا
رِشتہ ساری دُنیا سے اِک رَسی میں بندھا
7
مقامی یہ جماعت نیا یَروشلیم
اُس کی رَاہَوں پہ رَواں اَپنا ہر اِک قَدم
خُدا کے نُورسے رَوشن چِراغدان مسِیح کا
کلیسیا ہے چِراغدان جو پھیلائے نُور اُس کا

Delete Comment

Supprimer ce commentaire ? Cette action est irréversible.