Aller au contenu
hymnal.net
hymnal.net
Mes chants

مسیح کے ساتھ مَصلُوب ہُوا

مسیح کے ساتھ اِتّحاد اُس کی مَوت اَور قِیامَت

1
مسیح کے ساتھ مَصلُوب ہُوا
اَور صلِیب نے دی نَجات
مسیح کے ساتھ مَیں جی اُٹھا
میرا حاکِم تاحَیات
 
مسیح کے ساتھ مَرناہے کیا ہی خُوب
دُنیا خُودی گُناہ کا
مسیح کے ساتھ جِیناہے کیا ہی خُوب
رہتا مُجھ میں رَاج کرتا
2
قدیم سے پوشیدہ تھا بھید
اِیمان سے اَب کُھل گیا
مسیح جَلَال کی ہے اُمید
بار بار تُو سب کو بتلا
3
فِطرت چھُپاتی ہے یہ بھید
بَنتا فَصل مَر کے دانا
درخت میں ہَو اَچھا پَیوند
دیتا پَھل بہتر میٹھا
4
ہے بھید یہ ذاتِ مُقَدّس کا
پاکیزگی فقط اُس کی
خُداوند خالی کر اَور بَھر
لَبالَب ہَو مَعمُوری
5
دُکھ بیماری کو ہے مرہم
زائِل ہَماری خُودی
مِلے وہ زِندگی کی مَعمُوری
ضرورت کی فراہمی
6
صلِیب سے تَخت پر جو پَہنچا
یہ رُوداد ہے یِسُوع کی
اُس کے پِیچھے مَوت سے گُزرا
رَاہ جَلَال کی مِیں دیکھتا

Delete Comment

Supprimer ce commentaire ? Cette action est irréversible.