Aller au contenu
hymnal.net
hymnal.net
Mes chants

اَے یِسُوع کَاش رہُوں مَیں تیرے حُضُور

آرزُو خُداوند کی حُضُوری میں رہنا

1
اَے یِسُوع کَاش رہُوں مَیں تیرے حُضُور صُبح سے شام تک ہَو تُو دُنیا میری
اِک پَل بھی نہ ہَو دِل کو ہَو چَین اَور آرام جو پاتا ہُوں پِیار مَیں تلاش میں تیری
ہر لمحہ ہر دِن میں ہر دُکھ میں مُدام میں جہاں میں نہ ہَو دیتا خوشی آرام
جب آہیں اَور آنسو گھیر لیتے مجھے تُو آہیں یہ آنسو مٹاتا مُدام
2
ہر خواب میں دیکھتا ہُوں میں اعلیٰ حَیَات خداوند میں مَیں مانگتار ہُوں اُس میں بھی
اَپنی من مانی سے مجھے رکھنا بَاز، نہ ڈھونڈوں خوشی جو نہ مرضی تیری
ہر شب کو تنہائی میں میں جب لیٹوں اَے یسوع تُو رہنا پاس میرے ہر آن
صُبح سویرے گر مَیں سویا رہُوں، بُلا کے سَرگوشی میں کھولنا تُو کان
3
خداوند میں پڑھوں تیرا کلام جب ہر جملہ ہو روشن جلال سے تیرے
تاجانُوں میں کیسا منجی ہے تُو کیا بڑی نَجَات لَایا میرے لیے
مَجبُور ہَو کے تَخت پہ جب تیرے جُھکوں دُعَائیں کے تو کرنا فضل عَطَا
گر میری خطائیں رکاوٹ بنیں نہ اور جَھل ہونا نہ چھپانا چہرہ
4
آسمانی بَرکَت کا جب کروں خیال کُھل جائے میرا دِل تب آگے تیرے
اُمّید ہے میری بَس آمد میں تیری خُوشی ہے کہ ہُوں گا حُضُور میں تیرے
مُجھے رہنا سیکھا حُضُوری میں روز صُبح شام کہ تُو ہی ہے دُنیا میری
اِک پَل بھی نہ ہَو دِل کو ہَو چَین اَور آرام جو پاتا ہُوں پِیار مَیں تلاش میں تیری

Delete Comment

Supprimer ce commentaire ? Cette action est irréversible.