Aller au contenu
hymnal.net
hymnal.net
Mes chants

سُنو صَد اَئیں جو دس ہزار ہیں

خُداوند کی تعریف اُس کی سَر فَرازی

1
سُنو صَد اَئیں جو دس ہزار ہیں
بُرَّہ خُدا کا ایک آواز
لاکھوں مُقَدَّسین دیکھو تیَار ہیں
ہاتھوں میں لے کر اَپنے ساز
2
بُرَّہ کی تمجید وہ ثنَا خَواں ہیں
سب آسمانی لشکر بھی ساتھ
اُونچی آواز سے وہ ایک زبان ہیں
کر کے بُلند وہ اَپنے ہاتھ
3
شُکر گزاری کا یہ بَخُور ہے
باپ کے تَخت کے پاس پہنچے ہیں
یِسُوع کے آگے جُھکنا ضرُور ہے
اُسی پہ ہَوگی سب کی آس
4
باپ کے سارے مُشِیر اِعلان کرتے
دیں بیٹے کو عِزّت کمال
جو رَوشنی پُھوٹتی بیٹے سے تیرے
باپ کا ظاہِر کرتی جَلَال
5
رُوح میں سب گاتے ہیں مِل کے سارے
لشکر جو گِرد ہے بُرَّہ کے
خُوشی اَور نُور کے رَوشن تَاج پہنے
“مَیں ہُوں” کے آگے سَرنِگوں
6
خُوشی سے گائے مَخلُوقِ نَو بھی
پایا اُس نے اَبدی آرام
یِسُوع کی گُل نَجَات میں ہے بَرکت
نہ جَانے دُکھ نہ ہی آلام
7
سُنو پھر سے رَاگ آسمانی گَاؤ
اُونچی آواز میں حمد کرو
آمین آمین کہتی دُنیا ساری
خُوشی کا نعرہ تُم مارو

Delete Comment

Supprimer ce commentaire ? Cette action est irréversible.