Skip to content
hymnal.net
hymnal.net
My Songs

کِتنا ہے پاک اَور جَلَالی

خُدا کا تَجرِبَہ زِندگی کے طور پر

1
کِتنا ہے پاک اَور جَلَالی
خُدا ہے اَبدی زِندگی
لا محدُود بَھرپُور زور آور
پاک رحیم اَور مُنوّر
دَولت زِندگی سے ہے بَھرپُور
اُس کی ذات ہے پیار اَور نُور
2
کِتنا پیار رَاہ ہے پُر فَضل
خُدا اِنسان کی زِندگی
رُوح ڈالی اِنسان میں اُس نے
ہَو تَکمیل منصُوبے کی
اُس کی ہے خَواہش اَور خُوشی
اِنسان سے پَذیرائی
3
کَیسا ہے پیار فَضل کَثیر
زِندگی کا دھارا خُدا
رہا نہ وہ اَب پوشیدہ
ظَاہِر اِنسان پہ ہُوا
پہلے جِسم اَور پھر بنا رُوح
اُس کی زِندگی حَاصِل ہَو
4
کِتنا قریب مِلنا آسان
مسیح میں ہے وہ زِندگی
مسیح ہے مُجَسّم خُدا
تا دیکھے آنکھ اِنسانی
مُوا جی اُٹھا ڈھل گیا
اِنسان میں بنا زِندگی
5
کِتنا عجیب رُوح کی صُورَت
اِنسان پہ زِندگی عیاں
بدلی اُس نے صُورَت اَپنی
رُوح میں ہَو اُس کی پہچان
بناتا ہے مسکن اُس میں
لا تاجو اُس پر اِیمان
6
کِتنا قیمتی اَور جَلَالی
اِدَر اِک خُدا ثَالوُث کا
آیا پہلے باپ بیٹے میں
اَب بیٹا جاری رُوح سا
ڈھلتا ہے رُوح اِنسان میں جب
زِندگی دیتا ہے خُدا
7
پوشیدہ ہے اِک حقیقت
بہتا اَب مُجھ میں خُدا
میرے لِئے میرا ہَو کر
زِندگی بننے ہے آیا
ہیلیلُویاہ، ہیلیلُویاہ
تمجید ہَو بِلا ناغہ

Delete Comment

Delete this comment? This cannot be undone.