Skip to content
hymnal.net
hymnal.net
My Songs

کِیا ہی رفاقت الٰہی خُوشی

مسیح کا تَجرِبَہ اُس کے ساتھ رَفَاقَت

1
کِیا ہی رفاقت الٰہی خُوشی
دائمی باہَوں مَیں ہے آرام
کیسی یہ بَرکت سلامتی میری
دائمی باہَوں مَیں ہے آرام
 
آرام آرام
خَطروں سے مَیں ہُوں محفُوظ مُدام
آرام آرام
دائمی باہَوں مَیں ہے آرام
2
کتنا خُوش گوار رہنا سفر میں
دائمی باہَوں مَیں ہے آرام
کتنا ہے رَوشن رَستہ دِن بہ دِن
دائمی باہَوں مَیں ہے آرام
3
نہ کوئی ڈَر رہے نہ دہشت مُجھے
دائمی باہَوں مَیں ہے آرام
کامِل تسکیں ہے یِسُوع ساتھ میرے
دائمی باہَوں مَیں ہے آرام

Delete Comment

Delete this comment? This cannot be undone.