Skip to content
hymnal.net
hymnal.net
My Songs

مَیں نے سیکھا بھید اَنوکھا

مسیح کا تَجرِبَہ اُس میں رہنا

1
مَیں نے سیکھا بھید اَنوکھا
خُداوند میں رہنے کا
چشمہ پاک حَیات کا چکھا
پانی کلام کا پیتا
مِلی ہے طاقَت حلاوت
رَہ کر خون کے سائے میں
مَیں یِسُوع میں کھو گیا ہُوں
ڈُوبا ہُوں خُداوند میں
 
خُداوند میں رہتا ہُوں اَور کلام یقِیں میرا
چھُپتا ہُوں اُس کے پِیار بَھرے سینے میں
خُداوند میں رہتا ہُوں اَور کلام یقِیں میرا
چھُپتا ہُوں اُس کے پِیار بَھرے سینے میں
2
مَصلُوب ہُوا ساتھ مسیح کے
میرے ساتھ وہ رہتا ہے
مَیں نے چھوڑی ہر اِک کوشش
نہیں اَب مَیں بَس وہ ہے
میری ہر اِک مَرضی اُس کی
مُجھ میں حاکِم رُوح اُس کا
ہر لمحہ قِیمتی خُون اُس کا
گُناہ سے پاک صاف رکھتا
3
بیماری لاتا پاس اُس کے
ہر دَم کر تا دُور اُسے
بتاتا ہُوں دُکھ دَرد اُس کو
اَپنی ہر اِک فِکر اُسے
قُوّت پاتا مَیں یِسُوع سے
اُس کے دَم سے مَیں جیتا
اَپنی سوچ ہے دیتا مُجھ کو
پِیار زِندگی اِیمان اَپنا
4
اُس کی حِکمت ہے باتوں میں
رُوح کی طاقَت سے ہَو کام
اَور پِلا ناغہ حُضُوری
مُحافِظ رَہ ہر مُدام
میرے دِل کا ہے وہ حِصّہ
خُوشی کا جاری چشمہ
مُنّجی مُصَفّی شافی
جَلالی خُدا بادشاہ

Delete Comment

Delete this comment? This cannot be undone.