Zum Inhalt springen
hymnal.net
hymnal.net
Meine Lieder
1
بے چَین مَیں رہتا ہُوں سَدا
گر چُھوڑوں اُس کی رَاہ
یاد کرتا کیسے یِسُوع نے
اَپنا سکُوں چھوڑا
2
دُنیا کو یکسر چھوڑ دِیا
ہر رِشتَہ نِبھایا
ہو گر کیتنا بھی تَنگ رَاستہ
پر دیسی مَیں ٹھہرا
3
طعنے ہَوں طَنز ہَوں ٹھٹھے ہَوں
مَطلُوب مُسکان اُس کی
گر چِہ لوگ ہیں ظاہِر پَرست
چاہتا شاباش اُس کی
4
نہیں اُمِید بَڑائی کی
نہ ہی کامیابی کی
کاش بن کر مَیں عاجِز خادِم
پاؤں بَرکت اُس کی
5
تَخِتِ عدالت پر اُس کے
ہر روز میری نظر
میرا اِچَلن اَور کام میرے
آگ سے جائیں گُزر
6
عِزّت دَولت کی جَنگ جاری
چَکائیں نام اَپنا
زِندگی کَٹے دوست داری مِیں
تَحسین بُلند دعوٰی
7
لیکن مَیں مُفلس اَور تنہا
دُور ہُوں خُوشحالی سے
چاہتا چَلُوں اُس کے پیچھے
پہنچُوں مَیں منزِل پہ
8
خُداوند تھا تُو زمِین پر
بَس مَوت صَلیب مِلی
پس میری ہے یہ ہی اُمِّید
نُقصان سہُوں مَیں بھی
9
میرا اِجلال مُستقبل میں
در کار صبر ہے مُجھے
پیشتر اُس کے نہ خُوش ہُوں گا
دُنیا کی دَولت سے
10
اُس دِن مِلے گا تاج مُجھے
پُونچھے گا وہ آنسُو
وَفاداری سے چَلُوں گا
جب تک ہَو رُوبُرو

Kommentar löschen

Diesen Kommentar löschen? Das kann nicht rückgängig gemacht werden.