Zum Inhalt springen
hymnal.net
hymnal.net
Meine Lieder

یِسُوع نام ہے پیَارا

خُداوند کی تعریف اُس کے نام کی

Urdu65
1
یِسُوع نام ہے پیَارا
یِسُوع خُداوند
یہ نام سب سے بَالا
یِسُوع خُداوند
بَس تُو خُداوند ہے
تُو ہے سب سے اَچھّا
تُو ہے سب سے جُدا
یِسُوع خُداوند
2
جو اِبن آدَم تھا
یِسُوع خُداوند
جان اَپنی اُس نے دی
یِسُوع خُداوند
عظیم تھا پیَار تیرا
ہر پیَار سے بَالاتر
پیَار ثَابِت کر دیا
یِسُوع خُداوند
3
رَاستبازی ہے تُجھ میں
یِسُوع خُداوند
تُو ہی ہے پَناہ گاہ
یِسُوع خُداوند
پھر ہمیں ڈَر کِس کا
دُکھ فِکر نہ مُشکِل کا
جب تُو پَاس ہمارے
یِسُوع خُداوند
4
جلد ہی تُو آئے گا
یِسُوع خُداوند
ہم جشن منائیں گے
یِسُوع خُداوند
تُجھ کو ہم دیکھیں گے
تُجھ جیسے بنیں گے
سدا ساتھ رہیں گے
یِسُوع خُداوند

Kommentar löschen

Diesen Kommentar löschen? Das kann nicht rückgängig gemacht werden.