1
تُو عِطرِ ریختہ مَیں نے لگایا
مے سے بہتر پیار تیرا کھینچ مجھے
گلّہ کے نِشان پہ چلتی جاؤں
پیار کی رفاقت میں داخل تیرے
مے سے بہتر پیار تیرا کھینچ مجھے
گلّہ کے نِشان پہ چلتی جاؤں
پیار کی رفاقت میں داخل تیرے
2
وہ میرا محبُوب مَیں اُس کی پِیاری
وہ کھینچے مُجھے پِیچھے مَیں دوڑتی
وہ دَستَہ مُر دِل میں چھُپایا
مہندی کا گُچھا وہ پوشاک میری
وہ کھینچے مُجھے پِیچھے مَیں دوڑتی
وہ دَستَہ مُر دِل میں چھُپایا
مہندی کا گُچھا وہ پوشاک میری
3
پِیار میں نہایی لَذت سے مَسرُور
سینے پر ہے سَر ہُوں خُوشی سے چُور
جھَنڈا مُحبّت کا نِشان پِیار کا
دِل کو کر تا ہے خُوشی سے مَعمُور
سینے پر ہے سَر ہُوں خُوشی سے چُور
جھَنڈا مُحبّت کا نِشان پِیار کا
دِل کو کر تا ہے خُوشی سے مَعمُور
4
میرا وہ محبُوب اَور مَیں ہُوں اُس کی
سُوسن مَیں اُس کی وہ راعی میرا
جب تک دِن ڈھلے اَور سایہ بڑھے
دیکھوں اَپنا آہُو پہاڑوں کا
سُوسن مَیں اُس کی وہ راعی میرا
جب تک دِن ڈھلے اَور سایہ بڑھے
دیکھوں اَپنا آہُو پہاڑوں کا
5
ساتھ اُس کے مَوت کا مُر لُوبان بھی
جی اُٹھتی ہُوں مَیں دِل کی دھڑکن بھی
جاگ بادِ شمال آ بادِ جَنُوب
میرے دِل کا باغ ہَو خُوشی اُس کی
جی اُٹھتی ہُوں مَیں دِل کی دھڑکن بھی
جاگ بادِ شمال آ بادِ جَنُوب
میرے دِل کا باغ ہَو خُوشی اُس کی
6
اُس کی کبُوتری اُس کی پاکیزہ
اُس کے رُوبرُو مَیں سوسن اَصلی
سَرا پا اُس کی بَس اُس کی خُوشی
وہ میرا غزل الغَزلات میری
اُس کے رُوبرُو مَیں سوسن اَصلی
سَرا پا اُس کی بَس اُس کی خُوشی
وہ میرا غزل الغَزلات میری
7
مہتاب تُو حُسن میں تُجھ سی بَن جاؤں
آفتاب تُو نُور میں تُجھ میں ڈَھل جاؤں
اپنے محبُوب کی خُوشی کی خاطر
اپنے محبُوب کی زِندگی بَن جاؤں
آفتاب تُو نُور میں تُجھ میں ڈَھل جاؤں
اپنے محبُوب کی خُوشی کی خاطر
اپنے محبُوب کی زِندگی بَن جاؤں
8
تُو میرا جیون مَیں تیری صُورَت
مَوت کی مانِند عِشق زبر دست بڑا
نہ بُجھ سکے ہے نہ ڈُوب سکے ہے
جب کوہ بلسان پہ تُو ہَو کھڑا
مَوت کی مانِند عِشق زبر دست بڑا
نہ بُجھ سکے ہے نہ ڈُوب سکے ہے
جب کوہ بلسان پہ تُو ہَو کھڑا