Zum Inhalt springen
hymnal.net
hymnal.net
Meine Lieder

اَبّا باپ تیرے پاس آتے

باپ کی پرستش اُس کی مُخلصی

1
اَبّا باپ تیرے پاس آتے
قیمتی نام میں ہم تیرے
تیرے فرزند جمع ہوتے
اِعلان بخشش کا کرتے
اُس کا خون گناہ مٹاتا
نزدیک لاتا ہے جاں کو
تیرا روح بھی ہے سکھاتا
کہ پُکاریں ہم باپ کو
2
مانند تھے مُسرِف بیٹے کے
بھٹکے ناداں دُور تُجھ سے
غالب تھا گُناہ پہ فضل
بچایا ہم کو دُکھ سے
نجات سے ملبِس ہوکے
تیری میز پر ہے مقام
ہم خوش ہوتے تُو خوش ہوتا
فضل کی دولت اِنعام
3
تُونے مُسرِف کو بخش دیا
شفقت سے اُس کو چُوما
پلا بچھڑا ذبح کیا
ظاہر تیرا مقصد تھا
مل کے رَہو فرمان تیرا
ہو شادمان خوشی کرنا
میں نے پایا کھویا بیٹا
زِندہ ہے جو مُردہ تھا

Kommentar löschen

Diesen Kommentar löschen? Das kann nicht rückgängig gemacht werden.