Zum Inhalt springen
hymnal.net
hymnal.net
Meine Lieder

میرے لِئے کیُوں جان دے دی

اِنجِیل۔۔۔۔مُحبّت

Urdu66ur
1
میرے لِئے کیُوں جان دے دی
کیُوں جان عَدُو پر تُونے دے دی
میری جگہ مَصلُوب ہُوا تُو
لعنت میرے لِئے لے لی
 
کیُوں میرے لِئے جان دی
دُشمن تھامَیں تیرا
میری خاطِر لعنت بنا
اوہ بھید ہے یہ تیرا
میرے لِئے جان دی
جان اَپنے دُشمن پہ دے دی
2
سوچانہ تھامَیں نے کبھی
بَھرپُور یہ پِیار یہ رَحمت دِلی
لَائِق نہ تھا شَفَقت کے تیری
دُشمن سے بھی مُحبّت کی
3
پھر بھی تُو پِیار کر تا رہا
دِل جان سے تُونے مُجھ کو چاہا
لعنت کی اَور مَیں نے ٹُھٹھا کِیا
صبر سے دُعا کر تا رہا
4
مَیں تھا سَر اَپا گُناہ گار
گُناہ آلُود تھا میرا اَجنم
دِل میرا تُجھ سے باغی رہا
تیرے پِیارنے مُجھ کو چُھو لیا
 
تیرا پِیار فاتِح تھا
مُجھ جیسے دُشمن پَہ
تُو پِیار میں آیا میرے پاس
اَور نَہ سَکا بدِل
سِوا رَحمت پِیار کے
خُدا تیرا پِیار فاتِح تھا
5
اِک چھوٹا موڑ تھا تُو حاضِر
مُحبّت سے تھا وَاں مُنتَظِر
کیونکر رہتا دُشمن مَیں تیرا
پِیار میں راضی تھا ہارنے پر

Kommentar löschen

Diesen Kommentar löschen? Das kann nicht rückgängig gemacht werden.