跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

مسیح کے سپاہی

رُوحانی جنگ میں بڑھتے جانا

1
مسیح کے سپاہی
جنگ میں بڑھتا جا
یِسُوع کی صلیب لے
آگے چلتا جا
یِسُوع تیرا آباد شاہ
دُشمن کے سامنے
جنگ میں قَدم مار تُو
دیکھ اُس کے جھنڈے
 
مسیح کے سپاہی
جنگ میں بڑھتا جا
یِسُوع کی صلیب کو
آگے رکھ سدا
2
یِسُوع نام سے بھاگتا
شیطانی لشکر
مسیح کے سپاہی
فتح حاصل کر
دوزخ کو لرزاتے
ثنا کے نعرے
اُونچا کر آواز کو
بلند ترانے
3
مانند قُوی لشکر
بڑھتی ہَے کلیسیا
چلتے ہیں اُس راہ جو
بزرگوں کی راہ
ہم نہیں ہیں جُدا
ہم ہیں بدن ایک
ایک اِیمان اَور ایک رُوح
اَبدیّت بھی ایک
4
تَخت و تاج ہیں فانی
عُرُوج کو زَوال
پر کلیسیا یِسُوع کی
قَائم ہَو ہر حال
دوزخ کے دروازے
غَالب نَہ ہَوتے
پر یِسُوع کے وعدے
ہیں پُورے ہَوتے
5
آگے بڑھو بھائیو
لشکر میں آوَ
آوازیں مِلاوَ
ترانے گاوَ
جَلَال عِزّت ثَنا
بَادشاہ کے حُضُور
آدمی فرِشتے جو
گاتے ہَو مَسرُور

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。