跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

تیرے پیَار کی میز اوپر

خُداوند کی تعریف اُس کی یاد گارِی میں

1
تیرے پیَار کی میز اوپر
روٹی پیَالہ رکھتے ہیں
ہَو شریک نِشَانوں میں
خُوب آسُودَہ ہَوتے ہیں
کرتے شُکر پیَالے کا
پیَالہ جو ہے بَرکت کا
پیَالہ تیری نَجَات کا
پیَالہ وہ سب کو دیتا
2
تُونے خُون بہایا تھا
گُناہَوں کی مُعافی ہَو
ہے ہمارے ساتھ عہد
تَابَرکت بھی حَاصل ہَو
پیَالہ غَضَب کا پِیَا
مزہ بھی مَوت کا چَکھا
بَرکت پیَالہ مول لیا
ہمارا حِصّہ ہُوا
3
حِصّہ میں خُدا مِلا
جو آدم میں کھویا تھا
تیرے خُون بہانے سے
خُدا ہی سب کُچھ ہُوا
اِس حِصّہ میں مِلا ہے
آرام زِندگی رِہائی
منصوبہ مرضی اُس کی
حِصّہ میں پُوری ہَوئی
4
ہمارا حِصّہ اَبدی
اِلٰہی جام چھلکتا
آسمانی لذّت بَھرا
پیَالہ یہ خُداوند کا
پِیَار میں پیَالہ ہیں پیتے
تیری یاد گارِی میں ہم
اَور رُوح میں شَامِل ہَوتے
صَلیبی کاموں میں ہم

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。