跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

شریک ہَوں پیَالے میں جَب

خُداوند کی تعریف اُس کی یاد گارِی

1
شریک ہَوں پیَالے میں جَب
کیُوں نہ ہَو تحجِید تیری
تُونے بہایا ہے خُون
بے بیاں قِیمت اُس کی
کِتنا قِیمتی خُون تیرا
حل کرتا مُشکِل ساری
تیرے خُون سے مِٹ جاتیں
خَوف اَور فِکریں بھی ساری
2
بَنا اِس قِیمتی خُون سے
یہ نیا عہد نامہ تھا
خَاطِر اِس بہتر عہد کے
پُورا یَقِینی بَنا
خُدا نے دی رِہائی
سونے سے نَہ چاندی سے
اَپنے قیِمتی خُون سے جو
ظَاہر تیری اُلفَت سے
3
واسطے میرے گُناہ کے
بہایا ہَو اَپنا
جِس سے ہُوئے ہیں پُورے
سارے دَعوے خُدا کے
کیا گُناہَوں سے پَاک
اَپنے مُقَدّس خُون سے
ہے پَاک ضمیر ہمارا
تاہَو قَابِل خِدمَت کے
4
اَلگ کرنے والا خُون
خُدا سے مِلاتا ہے
قَائِم رکھنے والا خُون
مُقَدَّس کا گواہ ہے
تیرے خُون کا کَفَّارہ
بے گُناہ ہے ٹھہر اتا
تیرے نَجَات بخش خُون سے
ہے اَب مُطمَئِن خُدا
5
بہا صلیب پہ جو خُون
ہَو اِملاپ خُدا سے
یہ رَستہ منزل نِشان
چَلیں ہم ساتھ آرام سے
شریک ہَو تیرے خُون میں
ہیں پَاتے اَبدی زِندگی
تیرے خُون اَور زِندگی میں
ہے آرام اَور تَسَلّی
6
آسماں پہ چھِڑکا جو خُون
پیغام بہتر چیزوں کا
اُس کی قُدرَت کے آگے
بیکار ہے ڈَنک شَیطان کا
تیرے اِس غالب خُون سے
شَیطان کو زیر کرتے ہیں
اِس اِلزام تَراش پہ ہم
کامل فتح پاتے ہیں
7
لُہو کی یہ رَفَاقَت
مِلنا مُقَدّسین کا
اُس کے بَھرپُور سائے میں
آزاد رہتی رُوح سَدا
تھَمکتی نہیں یہ زُبَان
تیرے خُون کے بیان سے
تاابد ذِکر ہَو اِس کا
اِس کی قَدر و قِیمت کا

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。