跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

جب سے ہم تھے بَیت عَنِیّاہ سے بچھڑے

جَلَال کی اُمّید خُواہِش اَور دُعا

1
جب سے ہم تھے بَیت عَنِیّاہ سے بچھڑے
دِل میں میرے خلا ہے بے بیاں
اَپنا بَربَط بید سے اُتاروں کیسے
تُجھ بِن گاؤں کیسے گیت خُوش اَلحان
تَنہائی میں شب بَھر جب نہ نیند آئے
میرے لئے یکساں ہے غم اَور خُوشی
یاد آتا ہے وعدہ تیرے آنے کا
کب تک ہَو گی ہاں کب تک تیری واپسی
2
تُجھے ملی تھی چرنی میں بھی بے گھر
تیری صلیب جان کو پاک ہے کرتی
تیری آمد ضامِن اچھے وطن کی
تُو ہی تُو ہے میری مَنزِل حَتمی
جب سے گیا تُو خُوشی ہے بے مزہ
لب پہ کوئی نغمہ اَب آتا نہیں
تیرے جانے سے کُچھ بھی رہا نہیں
ابھی جا تُو آجا دیر کرنا نہیں
3
جب کہ مَیں جانتا ہُوں حُضُوری تیری
پھر بھی کُچھ ہے کمی دِل میں میرے
تیری رَوشنی اَور یہ فِکر شفقت بَھری
تڑپ رَہا ہُوں آجا جلدی سے
تَسلّی ہے دِل میں رہتی تَنہائی
تیری خُوشی ہے لب پہ آہیں بھی
آنسودگی ہے لیکن ہے یہ دِل بے چَین
دیکھُوں رُوبرُو تُجھ کو آرزُو میری
4
پردیسی ہے چاہتا گھر کو لَوٹ آنا
کیُوں نہ چاہے وہ اَپنوں سے مِلنا
کیسے بھُولے وہ پردیس میں اَپنوں کو
بچھڑا محبُوب لازِم ہے تڑپنا
خُداوند یہ سب پِیار راحتیں زمینی
برابر ہَوں کیسے آمدِ ثانی کی
جب تک نہ مَیں تیرا چہرہ دیکھُوں گا
کیسے مَیں روکوں گا یہ آہیں اَپنی
5
کیا بھُول سکتا ہے تُو اَپنا وعدہ
جلدی سے آ کر ساتھ لے جانے کا
روز بروز مَیں نے ہی کیا اِنتظار
مُنتظِر مَیں ہُوں تیری واپسی کا
یاد کر مَیں کب سے ہُوں مُنتظِر تیرا
دُور کہیں جب سے تُو ہے رُکا ہُوا
کتنی دیر کرنا ہے مُجھے اِنتظار
جَلالی شان سے جب تُو پھر آئے گا
6
نسل در نسل تیرے مُقدّسین
تُجھ کو دیکھے بن ہی چلے گئے
قائم رہا تیرا وعدہ جَلالی
کتنے زمانے گُزر گئے
کیوں تیرے نہ ہم نشان پہچان سکے
ہے کیوں مُہر لگی آسمان پہ اَب تک
کیا اَب ہمیں اَور ہے کرنا اِنتظار
چہرہ دیکھیں گے نہ تیرا ہم جب تک
7
یاد ہیں مُجھے اَپنے اِنتظار کے دِن
تیری آمد میں نہیں اکیلا
کتنی نسلوں سے ہیں مُقدّسین
دُھونڈتے تُجھے، تُو اَپنوں میں لَوٹ آ!
کتنے آنسُو اَور کتنی مُناجاتیں
جلدی سے تُو آ بَن کے جواب اُن کا
زمانوں کی گو نجتی ہے آواز “آجا”
پُرزور پُکار کو سُن تُو آجا آجا

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。