跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

آدمی زِندَہ نَہ رَوٹی سے

مُطَالعَہِ کَلام پاک کَلام تَناوُل کَرنا

1
آدمی زِندَہ نَہ رَوٹی سے
بلکہ ہر بات سے خُدا کی
لازِم کہ ہم اُس کو کھائیں
اَور بنائیں اَپنی زِندگی
2
فقط بدن بنے نہ ہم
بنے بدن جان اَور رُوح سے
دِل کی گہرائی میں رُوح ہے
ہَوں مُتلاشی مَربُوط رَبّ سے
3
در کار جُوں خُوراک زمینی
خاطِر آسُودَگی بدن کی
در کار خُوراک ہے رُوح کو بھی
کَلام ہے سچّی فراہمی
4
تُو ہے رُوح اَور تیرا کَلام
جَو خُود ہی تیرا مَظہر ہے
پس رُوحِ القُدس تیری مانِند
ہماری رُوح میں شامِل ہے
5
کَلام کو پانے کے لئے
فقط نہ آنکھوں سے پڑھنا
اَور نہ ذِہن سے سمجھنا
بلکہ رُوح سے ہے کام لینا
6
کھائیں تیرے کَلام کو ہم
کریں قبُول اُسے رُوح سے
رُوح کو استِعمال ہم کریں
دُعا کریں اِس رَوشنی میں
7
ذِہن میں ہَو تیرا کَلام
تَو عِلم یہ بوجھ بن جاتا ہے
لیکن پھر رُوح میں اُتر کر
رُوح اَور زِندگی بن جاتا ہے
8
کرتی ہے کام جب رُوح اَپنی
تُجھ سے کَلام میں ہے مِلتی
تَناوُل کرتے ہیں کَلام
ہَوتی ہے رَسائی باطِنی
9
خُداوند سِکھا اِس طرح
تِلاوت میں رُوح سے کام لیں
ہَو پرورِش اَپنی رُوح کی
اِس زِندگی کی فراہمی میں

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。