跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

خُداوند تیرا نام یِسُوع

خُداوند کی تعریف اُس کا نام

1
خُداوند تیرا نام یِسُوع
کِتنا شاندار نام پیَارا
پیدا ہُوا کُنواری سے
اِبن آدَم تُو بنا
تُو یَہَوَاہ ہے مُنجّی
بخشتا ہے گُناہ سارے
مانتے تُجھ کو جب مُنجّی
پاک زِندگی خُود میں پاتے
2
مسِیح بھی کہلاتا ہے تُو
جو نام تیری خِدمَت کا
خُدا کا حقیقی ممسُوح
اَزل سے تُو ہے رہا
خُداوند رَبّ کا تُو مسِیح
رُتبہ یہ پیَار میں دیا
پُورا کرے مقصَد اُس کا
ثُبُوت اُس کے جَلَال کا
3
تُو عِمانُوایل کہلاتا
خُدا ہمارے ساتھ ہے
خُدا فضل میں ہے مَخلُوط
ہماری بَشریَّت سے
خُدا اِنسان میں ہے ظُہُور
بَھرپُور سچ اَور فضل سے
تُجھ میں دیکھتے رَبّ کا جَلَال
اِیمان میں شریک ہَوتے
4
تیرے سب نام ہیں خزانہ
اِنکشاف ہیں یہ کرتے
اِن کی وُقعت حلاوَت سے
پیَار میں پیَوستہ رہتے
قیمتی یِسُوع سجدَہ کرتے
کرتے پُرستِش ہم تیری
عِمانُوایل تُو سربُلند
سدا ستَائش تیری

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。