跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

زِندگی میں آئی ہے ایک شاندار تبدیلی

نَجَات کا یقین اَور خُوشی زِندگی میں تبدیلی

1
زِندگی میں آئی ہے ایک شاندار تبدیلی جب سے دِل میں یِسُوع آیا
جان میں نُور آیا جس کا تھا میں تلاشی جب سے دِل میں یِسُوع آیا
 
جب سے دِل میں یِسُوع آیا جب سے دِل میں یِسُوع آیا
مارتا ٹھاٹھیں دِل میں خُوشی کا سَمَندَر جب سے دِل میں یِسُوع آیا
2
چھوڑ دی ہے مَیں نے سب گمراہی آوارگی جب سے دِل میں یِسُوع آیا
سارے ہی گُناہ کی دُھل گئی ہے گندگی جب سے دِل میں یِسُوع آیا
3
قائِم ہُوں اُمّید پہ جو کہ ہے یقینی جب سے دِل میں یِسُوع آیا
بادِل سے شک کے نہ چھائے گی تَاریکی جب سے دِل میں یِسُوع آیا
4
میرے لئے مَوت کی وادی میں ہے رَوشنی جب سے دِل میں یِسُوع آیا
دیکھ سکتا پار شہر کے پھاٹک سے سبھی جب سے دِل میں یِسُوع آیا
5
جانتا ہُوں مَیں شہر وہ ہے مسکن میرا جب سے دِل میں یِسُوع آیا
مَیں خُوش ہُوں خُوش ہُوں میں اُس کی جانب چَلا جب سے دِل میں یِسُوع آیا

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。