跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表
1
جکڑا تھا گُناہ کی بیڑیوں میں
ٹُوٹی نہ زنجیر غُلامی کی
ملی مُجھے جَلَالی آزادی
یِسُوع نے توڑی ہر اِک بیڑی
 
عظیم آزادی عجیب آزادی
گُناہ کا بندھن اب نہ رہا
یِسُوع جَلَالی نَجَات دِہندہ
یِسُوع ہمیشہ تک ہے میرا
2
جِسمانی کاموں سے ہے آزادی
دُشمنی نَفرت عَدَاوَت سے
بطَالت دُنیا کی خواہشوں سے
آزادی حَیات کی کُلفت سے
3
آزادی غرُور حَماقتوں سے
پرستش اور کشش سے دَولت کی
آزادی غُصہ بدمزاجی سے
آزادی جَلَالی شَادمَانی
4
آزادی فِکر اَور اذیّت سے بھی
آزادی خَوف کی کلفتوں سے
آزادی مُبَارک مُنجی میں
توڑے جس نے بندھن بیڑی کے

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。