跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

قَدیم عَلَامتیں اَور نِشَان

خُداوند کی تعریف اُس کی قَدر و مَنزِلَت

1
قَدیم عَلَامتیں اَور نِشَان
سب تیری تھی تصویریں
وہ تیری ذَات کے سَائے تھے
اَب دیکھتے حقیقت میں
تَصَوُّر کرتے جب اِن کا
حَیرت میں ہیں ڈُوب جاتے
کتنی شَاندار تیری دَولت
گیت پَرستِش کے ہیں گاتے
2
تُو حقیقی عید فسح
خُدا گُزرا تُجھ میں سے
تُو اَور تیری مُخلِصی سے
رَبّ کے سَاتھ ہم ایک ہَوتے
بَرّے تُو نے دی رِہائی
اَپنی جان سے لہو سے
اَپناتے تیرا خُون فِدیَہ
حقیقی خُوراک کھا کے
3
یِسُوع تُو روٹی آسمانی
زِندگی کی بے خَمیری
کھا کے تُجھے میں ملتے
چھوڑتے گُناہ دُشمنی
بَرَہ روٹی تیرے نِشَان
تُو ہے زِندگی ہماری
تیری میز پہ تُجھ کو کھاکے
پاتے خُوشی دولت کی
4
خُداوند تُو مَن آسانی
فراہمی روز خُوراک کی
تُو اَنائی طَاقَت دیتا
کر تا ضَرورت پُوری
تُو ہے زِندہ چَٹان یِسُوع
زِندگی کا بہتا دھارا
پیتا زِندگی کا جُو پانی
ہر گنج پِیاسا نہ ہَو گا
5
مُلک کَنعان تُو خُداوند
اَعلٰی ذَر خیز اَور اَچھا
جہاں دُودھ اَور شہد مِلتا
جَلَالی بے اِنتہا
اِس کَثرَت سے تمجید کرتے
ہم رِفَاقَت میں بڑھتے
مُحبّت میں مَربُوط ہَوتے
رَبّ کی عِمَارت بنتے

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。