跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

یِسُوع تُو کُل قُربانی خُدا نے کی تیَار

خُداوند کی تعریف اُس کی شَان

1
یِسُوع تُو کُل قُربانی خُدا نے کی تیَار
کیا ہی پُر معنی ہے سب خَیرَت اَنگیز شَاندار
تَکمیل رَبّ کے مَقصَد کی جَیسی اُس کی مرضی
کرتی مطمَئن ہمیں ضَرورت پُوری بھی
2
تُو سو ختنی قُربانی پَاک آتِش میں جلی
رَاحت اَنگیز ہے خُوشبُو ہے تکمیل خواہش کی
چَلتا خُدا کے حُضُور اُس کی مرضی کر تا
تُو ہی جو بے عیب بَرہ ہے خُوراک کا
3
تُو نذر کی قُربانی لوبان تیل سے لَبریز
ہے پَاک عمدہ اَور کامِل ہر طور رَاحت اَنگیز
ذبیحہ سلامتی کا سلامتی ہماری
تاہم شَامِل ہَو تُجھ میں خُوراک ہَو ہماری
4
تُو خطا کی قُربانی تُو خُود گناہ بنا
مَرکے دِی ہے رہائی فِدیَہ ہے اَدا کیا
تُو ہے جُرم کی قُربانی گناہ سب اُٹھائے
ہَو تکمیل تا اِنصاف اَور مُعافی بھی مِلے
5
ہِلانے کی قُربانی مَر کے تُو جی اُٹھا
جَہَنُّم مَوت تاریکی پر تُو فاتح ہُوا
اُٹھانے کی قُربانی خُدا کے پاس گیا
آسمانی مقاموں پہ تُو پاک خُوراک ہُوا

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。