跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

کیسی ہے جیت کیسی فَتح

مسیح کا تَجرِبَہ اُس کی بَشَریّت

1
کیسی ہے جیت کیسی فَتح
خُود بنا اِنسان خُدا
لباس پہنا بشریت کا
تاپورا ہو منصُوبہ
شَیطان کو پچھاڑے مَوت سے
اِبنِ آدم جی اُٹھا
2
یِسُوع نے بشری خُوبی سے
جکڑا ہے خِیدہ باز کو
بَہکاوے مَیں وہ نہ آیا
جَھیلا ہے آزمائش کو
اَب لے سکتا ہُوں مَیں رُوح میں
اُس کی ہَر اِک خُوبی کو
3
اِس یِسُوع کے رُوح پاک میں
نَفیس حَیاتِ اِنسانی
شامِل اُس میں ہے بَشَریَّت
رُوح میں ہے کُل اِلٰہی
اِس رُوح میں ہے فَراوانی
کُل عالَم کو فَراہمی
4
پوشیدہ لیکن حقیقی
مُجھ میں رہائش اُس کی
وسیع ترہے میرے دِل میں
وہ بنے میری زِندگی
ہیلیلویاہ،ہیلیلویاہ
ہر دَم ہو تعریف اُس کی
5
کیسا شان دار اَور جَلالی
بدن میں خُدا اِظہار
ہم اَعضَا اُس کے بدن کے
اِنسانیت کے مظہر
تَعمیر خُدا کے مسکن کی
اُس زِندگی کے ہیں پیکر

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。