跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

میری رُوح سے بہتا اِیک حَیات کا چَشمہ

خُدا کا تَجرِبَہ زِندگی کے طور پر

1
میری رُوح سے بہتا اِیک حَیات کا چَشمہ
بہتا ہے ثالوث خُدا مُجھ میں
باپ خُدا اَصل چَشمہ، مسیح بیٹا راستہ
رُوح اُنڈیلتا ہے حَیات مُجھ میں
 
خُداوند مَیں سنبھالتا دھارے کو
جِند جاں آخرتک مَیں دیتا ہُوں
گہرا کر حَیات کے دھارے کو
تُو آئے زِندگی کا تاج پاؤں
2
تازہ ہری گھاس پہ وہ مُجھے لِٹاتا
رَاحت کے چَشموں پہ لے جاتا
ساری کوشِش محنت ہے بے کار بے فائدہ
کامِل بَرکت کا ماخِذ دھارا
3
یِسُوع نے بُلایا پاک تَرین مَقام پَہ
رہنے کو حُضُوری میں اَپنی
ہیلیلُویاہ مَن لی جاں فِزا بات اُس کی
قائم رہ اَنگور کی ٹُوٹَھنی

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。