Aller au contenu
hymnal.net
hymnal.net
Mes chants
1
زِندگی بَھر تڑپتا رہا
ٹھنڈے چَشمہ کے گُھونٹ کو
مِٹائے گا وہ شِدّت کو
میرے اَندر پِیَاس کی جو
 
ہَیلیلُویاہ پا لیا ہے
طَلَب گار مَیں جِس کا تھا
پُوری کی آرزُو یِسُوع نے
جان دے کر بچا لیا
2
پَھلیوں کو کھاتے رَہنے سے
میری طاقت زائل تھی
آرزُو تھی جان کو بہتر کی
اَبھی تک وہ بُھوک کی تھی
3
مَیں نادار خواہاں دولت کا
جِس سے ہَوتی تَسلّی
لیکن جمع کی خاک مَیں نے
اُڑی ہَنسی آہَوں کی
4
بہتا چَشمہ تُو پانی کا
وافر زِندگی کی روٹی
دَولت جو ختم نہ ہَوتا
وہ ہے میرا مُنّجی

Delete Comment

Supprimer ce commentaire ? Cette action est irréversible.