Aller au contenu
hymnal.net
hymnal.net
Mes chants

خُدا کا پیار بے حد عظیم

باپ کی پرستش اُس کی مُحبّت

1
خُدا کا پیار بے حد عظیم
آئے تحریر نہ تقریر میں
اُونچا ہے فُرسیّاں سے بھی
جاتا پاتال کی اَنتہا میں
تھے نافرمان آدم حَوّا
مُنّجی بیٹا بخشا
مُسرِف بیٹے سے کیا میل
بخشا گُناہ ہے اُس کا
 
خُدا کا پیار خالص کَثیر
بے پایاں مَضبُوط کِتنا
اَبدُالآباد قائم رہتا
گیت سب اِیمانداروں کا
2
جب دَور قدیم بِیت جائے
مَعزُول زمینی تخت و تاج
جب لوگ دُعا سے ہوں مُنکر
پُوجیں پتھر پَہاڑوں کو
خُدا کا پیار قائم رہتا
بے پایاں مَضبُوط اِتنا
نسل آدم کا بخشَش ہار
گیت سب اِیمانداروں کا
3
سَمُندر بنے رَوشنائی
صفحہ بنے آسمانوں کا
ہر اِک ٹُہنی بنے خامَہ
ہر شخص ماہر کِتابَت کا
لکھتے لکھتے خُدا کا پیار
سَمُندر بھی سُوکھ جائے
آسمانوں سے آسمان تلک
سَمونہ پائے طُومار

Delete Comment

Supprimer ce commentaire ? Cette action est irréversible.