1
کِتِنا ہے پیار تُونے دِیا
کرتے ہیں شُکر اَدا
باپ تیری پرستش کرتے ہیں
سَتائش کرتے ہیں
کرتے ہیں شُکر اَدا
باپ تیری پرستش کرتے ہیں
سَتائش کرتے ہیں
2
ہم کو اِرادہ دِکھایا
اَور مرضی بتادی
اَور مقصَد پُورا کرنے کو
بیٹے کی صُورَت لی
اَور مرضی بتادی
اَور مقصَد پُورا کرنے کو
بیٹے کی صُورَت لی
3
اَور پیارا بیٹا دے دیا
کہ پیار میں وہ جاں دے
ساتھ اُس کے وارِث بننے کو
سب بیٹے ہوں تیرے
کہ پیار میں وہ جاں دے
ساتھ اُس کے وارِث بننے کو
سب بیٹے ہوں تیرے
4
اُس کے طُفیل جیون دیا
ہمارا باپ ہے تُو
اَور اَپنی ساری فِطرَت کو
اُنڈیلتا ہم میں تُو
ہمارا باپ ہے تُو
اَور اَپنی ساری فِطرَت کو
اُنڈیلتا ہم میں تُو
5
ہم میں سَمایا تیرا رُوح
اَباہم پُکاریں
نیا جنم رُوح کی مُہر
نئے اِنسان ہم بنیں
اَباہم پُکاریں
نیا جنم رُوح کی مُہر
نئے اِنسان ہم بنیں
6
سب بیٹے تُجھے دیں جَلَال
مقصَد تیرا اَبدی
دے کر شبیہ تُو بیٹے کی
بدلے صُورَت اُن کی
مقصَد تیرا اَبدی
دے کر شبیہ تُو بیٹے کی
بدلے صُورَت اُن کی
7
تبدیلی کے اِس کام میں تُو
ہدایت کرتا ہے
جب تک یہ کام نہ ہو تمام
جَلَال تُو بَھرتا ہے
ہدایت کرتا ہے
جب تک یہ کام نہ ہو تمام
جَلَال تُو بَھرتا ہے
8
کِتِنا ہے پیار تُونے دیا
ہم کریں شُکر سَدا
ہر دَم سَتائش اَور پرستش
تیری اَے باپ خدا
ہم کریں شُکر سَدا
ہر دَم سَتائش اَور پرستش
تیری اَے باپ خدا