1
تیری راستبازی کی ثنا
مانتے ہیں ہم اِنصاف تیرا
دیتے ہیں گواہی
ہے مُنصِف سب اِنسانوں کا
نہ ہی کوئی بے اِنصافی
نہ ہی خطا کوئی
مانتے ہیں ہم اِنصاف تیرا
دیتے ہیں گواہی
ہے مُنصِف سب اِنسانوں کا
نہ ہی کوئی بے اِنصافی
نہ ہی خطا کوئی
2
مُقَدّس باپ راستباز سدا
راستی سے قائم تخت تیرا
بُنیاد ہے یقینی
باعث تیری راستبازی کے
فضل کا راج مسیح میں ہے
امن ہوتا حاصل بھی
راستی سے قائم تخت تیرا
بُنیاد ہے یقینی
باعث تیری راستبازی کے
فضل کا راج مسیح میں ہے
امن ہوتا حاصل بھی
3
تیرے بیٹے نے راستی میں
جاں دے دی تا کہ ہم جیتیں
کَفّارہ دینے سے
ٹھہرے راستی سے بے گناہ
رہائی دے دی مسیح نے
وارث ہیں نجات کے
جاں دے دی تا کہ ہم جیتیں
کَفّارہ دینے سے
ٹھہرے راستی سے بے گناہ
رہائی دے دی مسیح نے
وارث ہیں نجات کے
4
ظاہر ہوئی راستی تیری
معافی سے تُونے برکت دی
قدیم زمانہ میں
ظاہر اپنی راستبازی
گناہوں سے بخشی معافی
اب اِس زمانہ میں
معافی سے تُونے برکت دی
قدیم زمانہ میں
ظاہر اپنی راستبازی
گناہوں سے بخشی معافی
اب اِس زمانہ میں
5
اِک دن ہوگا سب کا حساب
راستبازی سب کی بے نِقاب
منصفِ ابنِ خدا
ہوں گے قائم نہ ٹلیں گے
گواہ ہم تیری راستی کے
ہو گا فضل عطا
راستبازی سب کی بے نِقاب
منصفِ ابنِ خدا
ہوں گے قائم نہ ٹلیں گے
گواہ ہم تیری راستی کے
ہو گا فضل عطا
6
معمور انصاف سے بادشاہی
اُس پہ تعمیر ہے صُلح کی
بھرپُور یگانگت سے
نئی زمین نیا آسمان
راستبازی تیری اُن کی شان
مطابق وعدے کے
اُس پہ تعمیر ہے صُلح کی
بھرپُور یگانگت سے
نئی زمین نیا آسمان
راستبازی تیری اُن کی شان
مطابق وعدے کے