1
بے شک مسیح جی اُٹھا، ہَلیلُویاہ
حاجت روا ہے سب کا، ہَلیلُویاہ
ساز آواز کرو بُلند، ہَلیلُویاہ
ہَوں آسمان زمیں خورسند، ہَلیلُویاہ
حاجت روا ہے سب کا، ہَلیلُویاہ
ساز آواز کرو بُلند، ہَلیلُویاہ
ہَوں آسمان زمیں خورسند، ہَلیلُویاہ
2
شَاہ جَلَالی ہے زِندہ، ہَلیلُویاہ
مَوت کا ڈنک کہاں رہا، ہَلیلُویاہ
مَر کے رِہائَی بخشی، ہَلیلُویاہ
فتح قبر کی نہ رہی، ہَلیلُویاہ
مَوت کا ڈنک کہاں رہا، ہَلیلُویاہ
مَر کے رِہائَی بخشی، ہَلیلُویاہ
فتح قبر کی نہ رہی، ہَلیلُویاہ
3
پُورا کام ہے نَجَات کا، ہَلیلُویاہ
جنگ میں فتح مند ہُوا، ہَلیلُویاہ
ہاری ہے مَوت زِندگی سے، ہَلیلُویاہ
مسیح گیا آسمان پہ، ہَلیلُویاہ
جنگ میں فتح مند ہُوا، ہَلیلُویاہ
ہاری ہے مَوت زِندگی سے، ہَلیلُویاہ
مسیح گیا آسمان پہ، ہَلیلُویاہ
4
مسیح جہاں لے جائے، ہَلیلُویاہ
پیچھے جائیں مَحمُود کے، ہَلیلُویاہ
جی اُٹھیں مَانِند اُس کے، ہَلیلُویاہ
چُھوٹیں بندھن دُنیا کے، ہَلیلُویاہ
پیچھے جائیں مَحمُود کے، ہَلیلُویاہ
جی اُٹھیں مَانِند اُس کے، ہَلیلُویاہ
چُھوٹیں بندھن دُنیا کے، ہَلیلُویاہ