Aller au contenu
hymnal.net
hymnal.net
Mes chants

اے باپ جو تُو ہے سچا روح

باپ کی پرستش بطورِ روح

1
اے باپ جو تُو ہے سچا روح
اور پاک ترین ہے تُو
ہم روح میں پرستش کرتے ہیں
دل سے پکارتے ہیں
2
اِک روح تُونے عطا کر دی
تا پرستش ہو تیری
آواز تا روح میں مل کر ہو
اِک روح تیری میری
3
بیٹے کے روپ میں باپ آیا
روح پاک یہ بیٹا ہے
روح میں ہماری رب آیا
کیا فضل تیرا ہے
4
بیٹا کلام ہے ابدی
اور روح کلام بھی ہے
پاک روح ہماری ہے حیات
نئی روح بناتی ہے
5
روح تیرا اپنی روح میں ہے
جب اِک ہو جاتے ہیں
یہ روح گواہ ہے کہ تجھ سے
ہم پیدا ہوئے ہیں
6
ہر کام میں روح ہے رہنما
تا پیچھے ہم چلیں
روحانی بنتے جائیں ہم
زندگی اور چین پائیں
7
ہم روح میں پرستش کرتے تُو
روح میں کرتا کلام
ظاہر ہماری روح سے ہو
شبیہ تیری تمام
8
اے باپ تیری اب ثنا ہو
روح پاک ہم مانتے ہیں
ہم روح سے اور سچائی سے
عبادت کرتے ہیں

Delete Comment

Supprimer ce commentaire ? Cette action est irréversible.