1
مَیں ہُوں کمزور سُوکھی سی بیل
اَور سب اُمید بھی ہے بے جان
لیکن تُجھ پر مُجھ کو یقین
تُو تھام مُجھے میرے چَوپان
اَور سب اُمید بھی ہے بے جان
لیکن تُجھ پر مُجھ کو یقین
تُو تھام مُجھے میرے چَوپان
2
کوشش بھی کی پھر بھی ناکام
کہ جیسے پہلے بھی مَیں ہُوا
تیری شفقت پہ ہے یقین
تیرا کلام ہے میری رَاہ
کہ جیسے پہلے بھی مَیں ہُوا
تیری شفقت پہ ہے یقین
تیرا کلام ہے میری رَاہ
3
جب دِل میرا اُوپر اُٹھے
تُو مَیں گویا گِر جاتا ہُوں
ہمت نہیں جرأت نہیں
بس تُجھ کو مَیں بُلاتا ہُوں
تُو مَیں گویا گِر جاتا ہُوں
ہمت نہیں جرأت نہیں
بس تُجھ کو مَیں بُلاتا ہُوں
4
تُو ہی نَجات دینے والا
مُجھے اَپنا جِلوہ دِکھا
مَیں ہُوں کمزور بے اِنتہا
مُجھے فَضل میں لے چُھپا
مُجھے اَپنا جِلوہ دِکھا
مَیں ہُوں کمزور بے اِنتہا
مُجھے فَضل میں لے چُھپا