1
جُوں ترسے ہرنی چَشموں کو
پِیاسی تلاش میں ہَو
اَیسے چاہے یہ دِل تُجھے
تَازگی بخش فَضل کو
پِیاسی تلاش میں ہَو
اَیسے چاہے یہ دِل تُجھے
تَازگی بخش فَضل کو
2
دِل کِیُوں اَفسُردہ بے قَرار
خُدا ہے سَہارا
آہَوں کو بنا دیتا ہے
وہ نَغمہ خُوشی کا
خُدا ہے سَہارا
آہَوں کو بنا دیتا ہے
وہ نَغمہ خُوشی کا
3
تیرے لِئے زِندہ خُدا
گھُلتی ہے پِیاسی جان
کب دیکھُوں گا چِہرہ تیرا
تیری اِلٰہی شَان
گھُلتی ہے پِیاسی جان
کب دیکھُوں گا چِہرہ تیرا
تیری اِلٰہی شَان
4
اَے میرے زُور آخر کب تک
رَہُوں بے کس بھُولا
دُکھی تنہا مَردُود مَقہُور
غَیر کی ملامت کا
رَہُوں بے کس بھُولا
دُکھی تنہا مَردُود مَقہُور
غَیر کی ملامت کا
5
اَے جان تُو کِیُوں نِڈھال بے چَین
اِک دِن تُو کرے گی
سَتائش اَپنے خُدا کی
ندی جو شِفا کی
اِک دِن تُو کرے گی
سَتائش اَپنے خُدا کی
ندی جو شِفا کی