1
خُداوند تُو شامِلِ کُل
ہم ہیں تُجھ میں رہتے
رَبّ نے حِصّہ کیا تیار
سب ہمارے لئے
ہم ہیں تُجھ میں رہتے
رَبّ نے حِصّہ کیا تیار
سب ہمارے لئے
2
خُدا تُو ہے سچی حِکمت
نَجَات تُو ہماری
نَجَات کا تُو واحد رَاستہ
دِلیل تُو ہماری
نَجَات تُو ہماری
نَجَات کا تُو واحد رَاستہ
دِلیل تُو ہماری
3
تُو ہی ہماری ہے رَاستی
خُدا چاہتا یہی
تُجھ میں ہیں رَاست ہم ٹھہرتے
تکمیل تُو ہماری
خُدا چاہتا یہی
تُجھ میں ہیں رَاست ہم ٹھہرتے
تکمیل تُو ہماری
4
ہماری ہے تُو پَاکیزگی
کہ ہم بدل جائیں
ہماری ہے تُجھ میں تقدّس
ضَم تُجھ میں ہَو جائیں
کہ ہم بدل جائیں
ہماری ہے تُجھ میں تقدّس
ضَم تُجھ میں ہَو جائیں
5
ہماری تُو رہائی بھی
مشَابہ ہم تیرے
بدن بھی بَدلیں ہمارے
شَامِل آزادی میں
مشَابہ ہم تیرے
بدن بھی بَدلیں ہمارے
شَامِل آزادی میں
6
خُداوند تُجھے کریں یاد
اَور ہَوں شَادماں تُجھ سے
ہَوں طَالِب تیری آمد کے
نہ ہَوں جُدا تُجھ سے
اَور ہَوں شَادماں تُجھ سے
ہَوں طَالِب تیری آمد کے
نہ ہَوں جُدا تُجھ سے
7
مزہ پیشگی کیسا شیریں
لَذّت سے ہے مَعمُور
پھر بھی ہم ہَوں گے تیرے ساتھ
ہَو گی شرکت بَھرپُور
لَذّت سے ہے مَعمُور
پھر بھی ہم ہَوں گے تیرے ساتھ
ہَو گی شرکت بَھرپُور