Skip to content
hymnal.net
hymnal.net
My Songs

پیارے یِسُوع قیمتی یِسُوع

مسیح کا تَجرِبَہ اُسے پِیار کرنا

1
پیارے یِسُوع قیمتی یِسُوع
تُونے جیتا پیار میرا
تُجھ ساکون۔۔۔شَفّاف نیارا
تُجھ ساکون۔۔۔ حسین اَور پِیارا
لَاثانِی ہے یکتا جَمال
بے نظیر ہے بے مثال
2
پیارے یِسُوع قیمتی یِسُوع
خُوشی سے سُنتا آواز
جب سے اُتری دِل میں آواز
سب سے رِشتہ تَوڑ دِیا ہے
خواہِش سے مُنہ موڑ لِیا ہے
غرُور کرنا چھوڑ دِیا
3
پیارے یِسُوع قیمتی یِسُوع
کیسے سرکَش مَیں رہُوں
اَپنی مُشکِل تُجھ کو دے کے
گاتا ہُوں مَیں گیت خُوشی کے
میرا پِیار ہے غُلام تیرا
اَور تَکمیل خُوشی میری
4
پیارے یِسُوع قیمتی یِسُوع
تیری راہ بَس چلُوں
تَکمِیل میں گر آنسُو بہتے
لیکن قدم قائم رہتے
مانگتا تیری خُوشی تُجھ سے
تیرا پِیار ہے اِطمِینان
5
پیارے یِسُوع قیمتی یِسُوع
تیری عَدم حُضُوری
سحر کا نُور کھو جاتا ہے
مُسکان غائب ہَو جاتی ہے
طالِب ہُوں تیری آمد کا
لے لے آکر باہَوں میں
6
پیارے یِسُوع قیمتی یِسُوع
کیا سب کُچھ ہی مَیں کہہ دوں
تُو میرا پِیار اَور تَسلّی
تُو ہے میرا اَبدی حِصّہ
تُو ہی بَس ہے مُجھ کو مَطلُوب
کُچھ بھی اَور نہ مَیں ڈُھونڈُوں
7
پیارے یِسُوع قیمتی یِسُوع
سب کُچھ اَپنا مَیں دیتا
تُجھ ساکون۔۔۔شَفّاف نیارا
تُجھ ساکون۔۔۔ حسین اَور پِیارا
لَاثانِی ہے یکتا جَمال
بے نظیر ہے بے مثال

Delete Comment

Delete this comment? This cannot be undone.