1
مُجھ عیسیٰ ایک دیہاتی نار
دُلہن بنُوں کیسے تیری
تُو ہے پاک اَور اِلٰہی ذات
مَیں اِنسان پَست ذات کی
تُجھ بِن خُدا کوئی نہیں
مُحبّت میں مانِند تیری
تُونے چُنا آفرینِش سے
رَضَا مِثل تیری
دُلہن بنُوں کیسے تیری
تُو ہے پاک اَور اِلٰہی ذات
مَیں اِنسان پَست ذات کی
تُجھ بِن خُدا کوئی نہیں
مُحبّت میں مانِند تیری
تُونے چُنا آفرینِش سے
رَضَا مِثل تیری
یہ اِلٰہی عِشق ہے دِل کی لگن
بنا مَیں ہُوں پِست اِنسان، پاؤں دیہی دُلہن
نہ جو مِٹ سَکے نہ بدل سَکے
میرا اَبدی پِیار تُجھ سے، ہو گی میری دُلہن
بنا مَیں ہُوں پِست اِنسان، پاؤں دیہی دُلہن
نہ جو مِٹ سَکے نہ بدل سَکے
میرا اَبدی پِیار تُجھ سے، ہو گی میری دُلہن
2
چُھپا اِنسان فرِشتوں سے
گہرا تھا بھید تیرے دِل کا
ہو جائیں تُو اَور اِنسان ایک
نہ تھی جب یہ دُنیا
تھا شَیطان کے مَنصُوبوں سے
ہُوا برباد گُناہوں مَیں
پر تیرا پِیار نہ کم ہُوا
لے لیا باہوں مَیں
گہرا تھا بھید تیرے دِل کا
ہو جائیں تُو اَور اِنسان ایک
نہ تھی جب یہ دُنیا
تھا شَیطان کے مَنصُوبوں سے
ہُوا برباد گُناہوں مَیں
پر تیرا پِیار نہ کم ہُوا
لے لیا باہوں مَیں
3
شَاہوں کا شاہ بنا اِنسان
تیری مَوت ہو نَجات میری
ملکہ بنانے جی اُٹھا
دُلہن بنُوں تیری
جی اُٹھا مُجھ میں آبسا
اُلوہیت مُجھ میں تیری
زِندگی اَور فِطرَت میں ہیں ایک
اِنسان، ذاتِ اِلٰہی
تیری مَوت ہو نَجات میری
ملکہ بنانے جی اُٹھا
دُلہن بنُوں تیری
جی اُٹھا مُجھ میں آبسا
اُلوہیت مُجھ میں تیری
زِندگی اَور فِطرَت میں ہیں ایک
اِنسان، ذاتِ اِلٰہی
پِیار کی کَشِش سے تیری مَیں بَنی
خُداوند مَیں نہیں اَپنی مَیں ہُوں صِرف تیری
پِیار کی کَشِش سے نام کے جادُو سے
تیری ذات نے جِیت لیا اَور بوسہ پاک دِیا
خُداوند مَیں نہیں اَپنی مَیں ہُوں صِرف تیری
پِیار کی کَشِش سے نام کے جادُو سے
تیری ذات نے جِیت لیا اَور بوسہ پاک دِیا
4
اَب اِس رَفاقَت قُربَت مَیں
تُو رہ میرے پاس خُداوند
رفیق شَفیق تُو ہو سَدا
رِشتہ مُحبّت کا
تُو میرا باطن دے بدل
اَور میرے دِل کی حالت بھی
نیا بنا اِنسان مُجھے
ملکہ دُلہن تیری
تُو رہ میرے پاس خُداوند
رفیق شَفیق تُو ہو سَدا
رِشتہ مُحبّت کا
تُو میرا باطن دے بدل
اَور میرے دِل کی حالت بھی
نیا بنا اِنسان مُجھے
ملکہ دُلہن تیری