Zum Inhalt springen
hymnal.net
hymnal.net
Meine Lieder

یِسُوع کے لئے جیُوں یہ زِندگی

مَخصُوصِیت خُداوند کے لئے جینا

Urdu456
1
یِسُوع کے لئے جیُوں یہ زِندگی
میرے کام سے ہَو خُوشنُودی اُس کی
بے حد قُربانی خُوشی آزادی
ہے میرے لِئے یہ راہ بَرکت کی
 
یِسُوع میرے مُنّجی
خُود کو دِیا تُجھے
کیونکہ تُونے فِدیَہ میں
خُود کو دِیا مُجھے
میرا بَس تُو ہی بادشاہ
دِل میرا تَخت تیرا
پس دیتا مَیں زِندگی اَپنی
مسِیح تُو ہی میرا
2
یِسُوع کے لئے جاں جِس نے دی
صلیب پہ گُناہ اَور ذِلَّت سہی
مانتا بُلاہٹ کو پِیار میں اُس کے
اَپنا سب دیتا اَور چَلتا پیچھے
3
یِسُوع کے لئے جیُوں یہاں ہُوں جیُوں
اُس کے پاک نام میں کام کر تا رہُوں
سہُوں خُوشی سے یہ دُکھ اَور نُقصان
حِصّہ صلیب کا ہے یہ اِمتحان
4
یِسُوع کے لئے زِندگی مُختَصَر
اُس کی ہے مُسکان خزانہ میرا
فِدیَہ ہے دِیا تا ڈُھونڈے ہم کو
لاتا اَپنے پاس دے آرام ہم کو

Kommentar löschen

Diesen Kommentar löschen? Das kann nicht rückgängig gemacht werden.