Zum Inhalt springen
hymnal.net
hymnal.net
Meine Lieder

رُوح ہے پیدا اَز رُوح پَاک سے

رُوح کی مَعمُوری پِیَتِسمَہ

1
رُوح ہے پیدا اَز رُوح پَاک سے
ہم ہیں فرزند خُدا کے
حَاصِل ہیں ہم رُوح پَاک کے
رہتا اَندر ہمارے
ہم کو اَور زِیادہ رُوح دے
تا ہم ہَوں تُجھ سے معمُور
اَپنے رُوح سے ہم کو بَھر دے
زِندگی دے ہمیں بَھر پُور
2
جانتے ہیں رُوح رہتا ہم میں
لیکن زِندگی رُوح تیرا
دَولت کی ہم معمُوری میں
شریک اُس کے وسیلہ
پھر بھی دَر کار ہے تیرا رُوح
جیسے آسَانی قُدرت
کہ ہَو تیرے کام اَور خِدمَت
رہتے ہیں تیّار ہر وقت
3
دے پِیَتِسمَہ اَپنے رُوح سے
لِباس دے تُو قُدَرَت کا
تیری طَاقَت کی چَادر سے
جنگ میں پَائیں ہم فتح
تیری آند ھی ہم پر چَلے
دے زُبَانیں شُعلوں سی
تا اِن ممسوح گواہوں سے
پُوری ہَو تیری مرضی
4
تیرے رُوح کی قُدرَت سے ہم
ہم نِعمَتوں میں شَامِل ہَوں
مَانِند اَعضَا کام کریں ہم
اَور ہم تیرے گواہ ہَوں
تُو اپنے رُوح کی بَارِش سے
اَب دے ضرُوری نِعمَتیں
تیرے بدن کی تَعمیر سے
بَرکتوں میں ہم بڑھیں
5
اَپنے جَلَال بَادشَاہی سے
بدن کی پُکار سُن لے
کر پَاک مقصَد کو تُو پُورا
ہماری سب بُھوک مِٹے
تیرے رُوح میں شَامِل ہَوں ہم
ہر طرح سے ہَوں مَسرُور
اُس کا نفُوذ اُس کی بَارِش
ہَو نِعمَتوں سے بھی بَھر پُور

Kommentar löschen

Diesen Kommentar löschen? Das kann nicht rückgängig gemacht werden.