跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

یِسُوع کیسا دوست ہے پِیارا

دُعا خُداوند کو بتانا

1
یِسُوع کیسا دوست ہے پِیارا
دُکھ اَور بوجھ اُٹھاتا ہے
کیا ہی بَرکت اُس سے مِلتی
اُس کے پاس جو جاتا ہے
رَاحت سے محروم تُم رہتے
ناحق دُکھ اُٹھاتے ہَو
سبب یہ کہ اَپنے رَنج کو
یِسُوع پاس نہ لاتے ہَو
2
گو کہ ہَو تُم اِمتحان میں
یا تکلیف میں مُبتلا
ہمت کَبھی تُم مَت ہارو
سب کُچھ اُس کو دو بتا
اَیسا دوست کَہاں مِل سکتا
دُکھ میں ہے وہ غمگسار
یِسُوع جانتا سب کمزوری
دُعا کرو لگاتار
3
کیا تُمہارا حال ہے پُر دَرد
کیا تُم بوجھ سے دبے ہَو
یِسُوع ہے ہمیشہ ہَمدَرد
اُس سے جا کے سب کَہو
دوست اَور دنیا تُم کو چھوڑیں
اَور رہے نہ کوئی پاس
یِسُوع آپ تمہارے دِل کو
دے گا خُوشی بے قِیاس

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。