跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表
1
کرتے سَفَر بَیت لَحم کا
جو خُدا سے کرتے پِیار
بچے کی مانِند ہَیں سیکھتے
روتے ہَوئے زار و زار
چرنی اَور مَوَیشی خانَہ
بھاتے نہیں آنکھوں کو
پیچھے چَلنا ہے یِسُوع کے
پانا ہے اُس اِنعام کو
2
سیدھا ہے رَستہ ناصِرَت کا
تَنگ سے تَنگ ہَوتا جاتا
کوئی مِحنت کو نہ سمجھے
لیکن سِکھلاتا خُدا
خادِم ہَوتا نہیں بڑا
ہر گز اَپنے آقا سے
دُنیا کی شان چھوڑی اُس نے
غَم چھوڑو آؤ پیچھے
3
دیکھتے گلیل میں ہم اُس کو
سَنگساری میں لَعن طَعن میں
گھِرا لوگوں کے ہُجُوم میں
کیا وہ بھٹکا رَستہ میں
نَہیں مُنجھی بَچ نِکلا
اَور یہ ناہموار رَستہ
یِسُوع مانِند چَلیں اُس پر
کوئی نہیں روک سکتا
4
بے حَد ذِہنی اَذِیَّت میں
پَہروں دَرَختوں نِیچے
شَیطان کے مَنڈلاتے لَشکَر
اَور لَمحے اَذِیَّت کے
ہم نہ ہارتے کہ فِرِشتے
خِدمَت کرتے اَور کہتے
دیکھ مَحبُوب کے جَلال کو تُو
دِن گُزریں اَذِیَّت کے
5
راہ کَلوَری صَلِیب ہے
ہر اِک وَفادار جائے
اُس کے ساتھ چَلیں ہم ڈُکھ میں
ہَو کے مُنکِر خُودی سے
سُنوں گر ڈُکھ ہم ہیں سہتے
تھوڑے عَرصہ کے لیے
ڈُکھ یہ سارے بُھول جائیں گے
اُس جَلَال کی مُسکان سے
6
پھر لحد ماتم پِیاروں کا
ختم وہ دِن زِندگی کے
ہم سفر دُنیا کے لوگ بھی
کہلاتے ہیں سب مُردے
جی اُٹھتے یِسُوع ساتھ رَہتے
چاہت دُنیا کی چھوڑتے
مَرضی سے مَحروم ہَوجاتے
اِس دُنیاوی زِندگی سے
7
بڑھتے جاتے رَوشنی جانِب
ہر روز قریب تر دیکھتے
دیواریں شِفَاف شَہر کی
بَنیں واسطے ہمارے
اَور سُنتے مُدھَر سازوں کو
گیتوں کو ہم تمجید کے
جن نے جان دی کہ ہم ساتھ ہَوں
بادشاہی میں اَور تَخت پہ
8
پِیارو سَفر تھوڑا اَور ہے
پھر یہ پَیر نہ دُکھیں گے
نہ گُناہ ہَوگا اَور نہ غَم
دُور کیا سب یِسُوع نے
سُنتا ہُوں سَر گوشی پِیاری
ڈَرنہ آگے بڑھتا جا
دیکھ وہ کَل جلدی آئے گا
ختم یہ سَفر ہَوگا

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。