跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

قِیمتی یِسُوع کیسے مُجھے

رُوح کی مَعمُوری مَعمُور کرنا

1
قِیمتی یِسُوع کیسے مُجھے
تیرے پِیَارنے ہے تھاما
بچایا دھویا بَھر دِیا
دھارا بنیں ہم تیرا
 
مُجھے زِندہ دھارا بنا
زِندگی کے رُوح سے بَھر پُور
اِس دھارے سے کام اَپنا لے
ہر جگہ ہر پَل ضُرور
2
بَرکت سے معمُور اِک دھارا
پِیاسے دِلوں کے لِئے
کَامِل نَجَات کا بیاں ہَوں
پیَغام دیں اُلفَت بَھرے
3
خَالی ہُوں تُو مُجھ کو بَھر دے
ہاتھ مِیں ہَو بر تن خالی
ناتُواں ہُوں جو بھی دے دے
ہے یہ تیری مِہر بَانی
4
ہُوں گواہ تیری نَجَات کا
گُناہ خُودی سے رِہا
تُو لایا اَپنا بَنایا
معمُوری میں اَندر آ
5
کر معمُور اَب اپنے رُوح سے
دِل ہے تیرے حَوَالے
تَاکہ جِیُوں جَل کا دَریا
میرے اَندر سے بَہے

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。