跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

بوجھ سے تیرا سَر جُھکا تھا

خُداوند کی تعریف اُس کا دُکھ

1
بوجھ سے تیرا سَر جُھکا تھا
وہ بوجھ میرا ہی تھا
لے لی گُناہ گار کی جگہ
میرا گُناہ لیا
مُجرم ٹَھہرا خُون بہایا
مُجھ پہ نہ بوجھ رہا
2
میرے پیَالے میں مَوت لعنت
سب تُونے لے لیا
آخری قَطرہ بھی پی گیا
خَالی پیَالہ ہُوا
پیَار میں کڑوا پیَالہ پیا
بَرکت کا گھونٹ میرا
3
خُدا نے عَصَا اُٹھایا
مسیح تُجھ پہ گرا
گھائل کیا تھا خُدا نے
میں اُس سے بری تھا
یاں تیرا آنسو خُون بہا
زخموں میں تھی شِفَا
4
خَوفناک آواز سُنائی دی
جو تُجھ پہ تھی ٹُوٹی
تیرا سینہ پَنَاہ میری
طُوفاں کی ڈھال ہُوئی
گھائل بدن چہرہ زخمی
ہے میری سلامتی
5
یَہَووَاہ کی جَاگتی تلوار
مسیح تُجھ پر اُٹھی
نِشَانَہ لے شُعلہ زن دھار
تیرے دِل میں اُتری
دینے کو چَین آرام مُجھے
تلوار اَب سو گَئی
6
یِسُوع مُوَا میرے لئے
اَور میں تُجھ میں مُوَا
تُو جی اُٹھا بندھن ٹُوٹے
اَب تُو مُجھ میں رہتا
جب پَاک شِفَاف تایا گیا
تیرا جَلَال پایا

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。