跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

پیارے یِسُوع تمجید کرتے

خُداوند کی تعریف اُس کی بَشرِیَّت

1
پیارے یِسُوع تمجید کرتے
عورت کی تُو نسل بنا
پیدا ہَوا کنواری سے
اِنسان نام تُجھے مِلا
یُوں پائی اِنسانی فِطرَت
سانپ نے تُجھے ہے ڈسا
اُس کا سر صلیب سے کچل ا
پُورا یُوں مقصَد ہُوا
 
دیکھتے تیرا جَلَال
اِنسانی جمال میں
تیرا بَھرپُور جَلوَہ ظَاہِر
اِنسانیت میں
2
مُجسَّم ہَو کے اِنسان میں
خُون جِسم تُونے لیا
برباد کرے تا شیطان کو
ہماری لے کر جگہ
یِسُوع نام پانے کے ساتھ تُو
عمانوایل کہلایا
بَنا قیمتی مُنجّی تُو
حقیقی نجَات لایا
3
پچھلے آدم کا نام پایا
کہلایا دُوسرا آدمی
نئی مَخلُوق کا سر ہے تُو
کم تر ہے پہلا آدمی
دھرتی پہ اپنے کردار میں
پیشک تھا اِبنِ آدم
آسمان پہ اَپنی فِطرَت میں
اَب بھی ہے مِثل آدم
4
خُدا کے مُقرّر وقت پہ
خُداوند تُو آئے گا
باپ کا جَلَال ہے ساتھ تیرے
صُورَت اِنسان ہے جَلوَہ
سخت عدالت پر بھی تُو
اِبنِ آدم ہی ہَو گا
اَور اِس اِنسانی فِطرَت میں
اَبدُالآباد رہے گا

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。