跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

یِسُوع مُجھ پہ ظَاہِر ہَو

آرزُو جِسم کو جانتا

1
یِسُوع مُجھ پہ ظَاہِر ہَو
تا مَیں جِسم کو جان سکوں
فَضل کرے مُجھ میں کام
کہ خاک پہ مَیں جُھک جاوَں
فتح کا ہُوں آرزُو مند
زِندگی بَھر رہا کمزور
چھوڑ نہ سکتا بد کاری
نہ نیکی کا مُتلَاشی
2
بَاطِن مَیں چاہتا تُجھے
ہے نفرت انگیز چَلن
مَیں بدل سکتا نہیں
کیسا ہے مَضبُوط بند ھن
آزاد اُس کی شریعت
قید شریعت گُناہ کی
چاہتا ہُوں مَیں رِہائی
پاتی نہ جان مُخلِصی
3
مَیں گِر تا اَور سنبھلتا
جِیتتا کبھی اَور ہار تا
جیت کے بدلے پِسپَائی
نَاکامی کا غم کر تا
گُناہ کے ہاتھوں پِکا
بالکل بے بَس ہَوا ہُوں
مُجھ میں نہیں اَچھائی
تاریک ہُوں آلُودہ ہُوں
4
اَب خُود کو جان گیا ہُوں
اَور اَپنی لاچاری بھی
مَیں ہُوں بڑا اَبد مِزاج
زِندگی میں بد چَلن بھی
کُچھ نہیں سَرکَشی میں
نہ جِسمانی طَاقَت میں
میری اُمید اَور یقین
میرے یِسُوع بَاد شَاہ میں
5
صلِیب پہ مَیں مَر جاوَں
بھروسا ہَو مَسِیح پر
ہَو معمُوری پَاک رُوح کی
قَائم رہُوں مَیں اُس پر
کار فرما ہَو مَوت اُس کی
اِنتہاَ مَیں میرے دِل کی
مِٹے سب میری خُودی
ہَو ظَاہِر اُس کی زِندگی
6
میرا مُقَدّمہ ثقیل
چھڑاَئے مُجھ پیچ کو کون
دے مَوت سے کون رِہائی
اَور فتح مند زِندگی کون
یِسُوع نے خُون بہایا
وہ ہے پَاکیزگی میری
بے قِیَاس حِصّہ میرا
اَب وہ ہے میری زِندگی
7
اَب ہُوں کائِل مُقَدّس
بے لوث تَابِع فرماں ہُوں
اَب ہُوں گناہ شرمندہ
جب یِسُوع سَامنے جاوَں
ہے زِندگی کتنی اعلیٰ
وہ ہے منبع فَضل کا
میری فریاد ہے سُن لی
کامِل آزاد ہے کیا

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。