跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

رَہ ساتھ میرے ڈھلیں شام کے سائے

آرزُو مسِیح کے ساتھ رَفَاقَت

1
رَہ ساتھ میرے ڈھلیں شام کے سائے
گہری ہَو تاریکی رَہ ساتھ میرے
جب نہ دے ساتھ کوئی چَین نہ آئے
بے کس کے سہارے رَہ ساتھ میرے
2
جب زِندگی خَتم ہَونے پہ آئے
بے مزہ ہَوں خُوشیاں شان مِٹ جَائے
ہر سُو بَربادی تَبدیلی گھیرے
تُو جَو لَاتبدِیل ہے رَہ ساتھ میرے
3
بَادشَاہوں کا بَادشَاہ نہ کہ خَوف کا
رَحِیم ہے کریِم ہاتھوں میں شِفَا
غم سب کا بانٹے اَور فریاد سُنے
دوست گُناہ گاروں کے رَہ ساتھ میرے
4
پَل پَل مَیں چَاہُوں تیری تَصوُری
تیرے فَضل سی ہے قُدرَت کس کی
کون ہے رَہبر اَور پَناہ بن تیرے
دُھوپ ہَو یا سَایَہ تُو رَہ ساتھ میرے
5
خَوف نہ دُشمن کا پاس ہے اگر تُو
نہ کوئی بوجھ نہ تَلخی اَور نہ آنسُو
کہاں مَوت کا ڈَنک اَور قبر کے ڈَنکے
مَیں ہُوں فَتح مند جب تُو ساتھ میرے

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。