跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

کتناوَفَادار مُعتَبر

باپ کی پرستش اُس کی وَفَاداری

1
کتناوَفَادار مُعتَبر
تُوہے اے باپ خدا
یہ کائنات اور ہر اِک شے
وَفَا کی ہے گواہ
 
یہ پائیدار وَفَاداری
ہے باعث پرستش کی
آسمان میں جو کہ قائم ہے
اور قائم رہے گی
2
نہ کوئی بھی تغیّر ہے
نہ کوئی تبدیلی
تُوجیسا تھاتُووَیساہے
رہے گاویساہی
3
تیری باتیں تجھ سی اٹل
ہر گزنہ ٹلیں گی
آسمان زمین گر ٹل جائیں
یہ قائم رہیں گی
4
تُوبہ بغیر نعمت تیری
ویسی بلاہٹ بھی
ابدالآباد فضل تیرا
رحمت تیرے نام سی
5
تیرا کلام وَفا کے ساتھ
یقین ہے یہ میرا
اور ساتھ ہے نَجات حقیقی
ایمان ہے یہ میرا
6
خود سَر ہو نہ یقین رکھوں
ہے وَفادار پھر بھی
اپنی بات پر قائم رہتا
اور وعدہ پورا بھی
7
وَفادار رہے نبھانے میں
تو وعدہ اور بلاوا
تیری وَفاداری کھا کر
میں تجھ کو بھی لیتا
8
تیرے تخت گرد چھائی دھنک
علامت وَفا کی
اور ابد تک یہ رہے گی
مقدّس شہر بھی

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。